وزن میں اتنی بڑی تبدیلی کیسے ہوئی؟ کرن جوہر نے خاموشی توڑ دی

Oct 25, 2025 | 13:15:PM
وزن میں اتنی بڑی تبدیلی کیسے ہوئی؟ کرن جوہر نے خاموشی توڑ دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)معروف بھارتی فلم ساز کرن جوہر نے اپنے وزن میں حیرت انگیز کمی سے متعلق گردش کرنے والی افواہوں پر خاموشی توڑدی۔
 کرن جوہر حال ہی میں ٹوئنکل کھنہ اور کاجول کے شو میں شریک ہوئےجہاں اداکارہ جھانوی کپور بھی مہمان تھیں، دورانِ گفتگو ٹوئنکل کھنہ نے کرن جوہر کے اچانک وزن کم کر کے دُبلا پتلا ہونے پر مزاحیہ انداز میں اُنہیں چھیڑا، جس پر محفل قہقہوں سے گونج اٹھی۔


کرن جوہر نے ہنستے ہوئے کہاکہ لوگ سمجھتے ہیں میں کچھ دوائیں جیسے اوزیمپک استعمال کرتا ہوں، اسی لیے کھانا نہیں کھاتا۔
 ٹوئنکل نے اس پرمزاحیہ انداز میں جواب دیا ’’بیٹا، اتنے انجیکشن مت لیا کرو! اتنا دبلا ہو گیا ہے، ممی کیا بولے گی؟‘‘ اس پر کرن نے ہنستے ہوئے کہا ’’ممی تو آج کل کچھ نہیں کہتی‘‘۔


کرن جوہر کے وزن میں نمایاں تبدیلی گزشتہ کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بنی ہوئی ہے،
 تاہم کرن جوہر نے واضح کیا ہے کہ اُن کی فٹنس کا راز کسی دوا یا انجیکشن میں نہیں بلکہ منظم غذا، ورزش اور صحت مند طرزِ زندگی میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:اداکارشریاس تالپڑے اور الوک ناتھ پر کروڑوں کے فراڈکا الزام، مقدمہ درج
ایک انٹرویو میں کرن جوہر نے بتایا تھا کہ ان کے وزن میں بڑی تبدیلی ایک مشہور ڈائیٹ پلان ’’اومیڈ‘‘ یعنی ’ون میل آ ڈے‘ کی وجہ سے آئی ہے، وہ 24 گھنٹوں میں صرف ایک بار کھانا کھاتے ہیں تاہم صحت بخش غذاؤں کا انتخاب کرتے ہیں جس سے وزن میں حیرت انگیز کمی ممکن ہوئی۔