شادی والا گھر ماتم کدہ میں تبدیل، باراتیوں سے بھری پک اپ الٹ گئی

Oct 25, 2023 | 21:12:PM
شادی والا گھر ماتم کدہ میں تبدیل، باراتیوں سے بھری پک اپ الٹ گئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز ) پاکستان کے سب سے بڑے صوبے بلوچستان  کے ضلع سوراب میں شادی والا گھر ماتم کدہ میں تبدیل ، باراتیوں سے بھری پک اپ اُلٹ  گئی۔ 

تفصیلات کے مطابق کراچی قومی شاہراہ  پر تارکی کے مقام پر باراتیوں کہ پک اپ اُلٹ گئی، پک اپ میں سوار  2 بچے  جان بحق جبکہ 18 افراد زخمی ہو گئے ، پک اپ باراتیوں کو لیکر سوراب سے خضدار جارہی تھی کہ حادثے کا شکار ہوگئی، جاں بحق و زخمیوں کو ڈی ایچ کیو ہسپتال سوراب منتقل کردیاگیا۔

 پولیس کے مطابق طبی امداد کے بعدشدید زخمیوں کو ٹیچنگ ہسپتال خضدار منتقل کردیاگیا،،زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :اندھیر نگری چوپٹ راج، کراچی  میں دن دیہاڑے بنک لوٹ لیا گیا