موسم میں خنکی، محکمہ موسمیات کی خشک سردی کی پیشگوئی

Oct 25, 2023 | 18:59:PM
موسم میں خنکی، محکمہ موسمیات کی خشک سردی کی پیشگوئی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(روزینہ علی)محکمہ موسمیات نے  ملک کے  بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور بالائی علاقوں میں سرد رہنے کی پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق جمعرات کے روز وفاقی دارلحکومت  اسلام آباد  اور خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور شمالی اضلاع میں سرد  رہے گا۔

اس کے علاوہ پنجاب کے بیشتر اضلاع میں   موسم خشک رہے گا، تاہم مری ،گلیات اور گردونواح میں   موسم سرد رہے گا۔

بلوچستان  اور سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا،تاہم کراچی ، حیدر آباد، ٹھٹھہ اور ساحلی علاقوں میں دن کے دوران  موسم گرم رہے گا جبکہ کشمیر اور گلگت بلتستان میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں:ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری