پاکستان کے آلودہ شہروں میں لاہور سر فہرست

Oct 25, 2023 | 09:14:AM
پاکستان کے آلودہ شہروں میں لاہور سر فہرست
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(کومل اسلم) لاہور شہر میں فضائی آلودگی کی شرح میں خطرناک حد تک اضافہ ہو گیا۔

پاکستان کے آلودہ شہروں کی فہرست میں لاہور پہلے نمبر پر برقرار ہے، شہر میں فضائی آلودگی کی مجموعی شرح 328 ریکارڈ کی گئی، مراتب علی روڈ پر 385،فیز 8 ڈی ایچ اے میں آلودگی کی شرح 324، مال روڈ پر 309، یو ایس قونصلیٹ میں آلودگی کی شرح 278 ریکارڈ کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں: گیس قیمتوں میں 200فیصد اضافہ،اور کیا کیا مہنگا ہوگا؟

شہر لاہور کا موسم بھی تبدیل ہونے لگا، موجودہ درجہ حرارت 23 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 30 ڈگری تک جانے کاامکان ہے اور ماہرین کے مطابق آئندہ 24گھنٹوں کے دوران شہر میں بارش متوقع نہیں۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق شہر قائد کراچی کا موسم آج بھی گرم اور مرطوب رہے گا، شہر کا کم سے کم درجہ حرارت 24 ڈگری کیا گیا جبکہ زیادہ سے زیادہ پارہ 35 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے، شہر کا موجودہ درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

ہوا شمال مشرق کی سمت سے چل رہی ہے، ہوا میں نمی کا تناسب 88فیصد ریکارڈ کیا گیا، ہوا کی رفتار 5.5 کلو میٹر فی گھنٹہ کی ہے، نمی کا تناسب زیادہ ہونے کے باعث گرمی کی شدت 32 ڈگری تک محسوس کی جاسکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کا مزید کہنا ہے کہ کراچی میں مطلع جزوی ابر آلود ہے، گرمی کی شدت آئندہ چند روز تک برقرار رہنے کا امکان ہے، شہر میں آلودگی کا راج بھی برقرار ہے، دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں کراچی آج 9 نمبر پر موجود ہے۔