گیس قیمتوں میں 200فیصد اضافہ،اور کیا کیا مہنگا ہوگا؟

Oct 25, 2023 | 09:26:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

گرمیوں میں بجلی کے بھاری بھرکم بلز سے پریشان عوام کے تھوڑا موسم سرد ہوتے ہی بل کم آنا کیا شروع ہوئے کہ نگران حکومت کو یہ ناگوار گزرا اور اس نے اب سردیوں کی شروعات میں ہی عوام پر گیس بم چلا ددیا ہے۔حکومت کے ایسے فیصلوں سے ہی پہلے ہی پاکستان کے کروڈوں لوگ خطہ غربت کی لکیر سے نیچے جا چکے ہیں اور اب مزید جائینگے۔اقتصادی کمیٹی نے وزارت پٹرولیم کی سمری منظور کرتے ہوئے گیس قیمتوں میں 193 فیصد تک اضافے اور گیس کے میٹر پر فکس چارجز 10 روپے سے بڑھا کر 400 روپے ماہانہ کرنے منظوری دے دی ہے،پروگرام’10تک‘کے میزبان ریحان طارق نے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ  ذرائع کے مطابق پیٹرولیم ڈویژن کی سمری میں گیس کا ٹیرف 193 فیصد تک بڑھانے کی تجویز آئی تھی، اجلاس میں گھریلو صارفین کےلیے گیس 172 فیصد تک مہنگی کرنے کی منظوری دی گئی۔ذرائع کے مطابق دیگر کیٹیگریز کےلیے گیس کی قیمت میں تقریباً 193 فیصد تک اضافہ کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق ماہانہ 0.25 کیوبک میٹر تک نان پروٹیکٹڈ صارفین کےلیے 100روپے، 0.60 کیوبک میٹر والے صارفین کےلیے 300 روپے اور ماہانہ 100 کیوبک میٹر صارفین کےلیے 600 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے۔ ماہانہ 150 کیوبک میٹر والوں کےلیے 600 روپے، 200 کیوبک میٹر والوں کے ٹیرف میں 800 روپے اور ماہانہ 300 کیوبک میٹر والے صارفین کےلیے 1900 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق ماہانہ 400 کیوبک میٹر والوں کے ٹیرف میں 1500 روپے جبکہ 400 کیوبک میٹر سے زائد کے لیے 900 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافہ کیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق سیمنٹ سیکٹر کے گیس ٹیرف میں 2900 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو اضافے کیا گیا ہے۔ سیمنٹ سیکٹر کےلیے قیمت 1500 روپے سے بڑھا کر 4400 روپے فی ایم ایم بی ٹی کردی گئی ہے۔ذرائع کے مطابق سی این جی کےلیے گیس کی قیمت 2 ہزار 595 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو بڑھانے کی منظوری دی گئی ہے جبکہ بجلی کارخانوں اور تندوروں کےلیے گیس قیمت برقرار رکھنے کی تجویز ہے۔موجودہ اضافے سے پچھلے مہینے اور اب نومبر میں آنے والے بل سے صارفین کس قدر متاثر ہو گے اور ان کو کتنا بل آئیگا؟یہ وہ سوال ہے جو عام پاکستانیوں کو بے چین کیے ہوئے ۔اگر ای سی سی دستاویزات کا بغور جائزہ لیا جائے تو معلوم ہوگا کہ ماہانہ 1ایم ایم بی ٹی یو تک گیس استعمال کرنے والوں کے لئے گیس سب سے زیادہ مہنگی ہو گی۔دستاویز کے مطابق 1ایم ایم بی ٹی یو استعمال کرنے والے صارفین کے لئے گیس قیمت 2ہزار سے بڑھ کر 3500 جبکہ 1 ایم ایم بی ٹی یو گیس سے زائد استعمال کرنے پر قیمت 3100 سے بڑھ کر 4 ہزار ہو جائے گی۔ماہانہ 0.6 ہیکٹومیٹر گیس استعمال کرنے والے صارفین کا بل 300 سے بڑھ کر600 روپے ہو جائے گا، ماہانہ 1ہیکٹومیٹر گیس استعمال کرنے والے صارفین کا بل 400 سے بڑھ کر 1 ہزار روپے ہو جائے گا۔دستاویز کے مطابق ماہانہ 1.5 ہیکٹومیٹر گیس استعمال کرنے والے صارفین کا بل 600 سے بڑھ کر 1200 روپے ہو جائے گا جبکہ ماہانہ 2 ہیکٹومیٹر گیس استعمال کرنے والے صارفین کا بل800 سے بڑھ کر1600 روپے ہو جائے گا۔ماہانہ 3 ہیکٹومیٹر گیس استعمال کرنے والے صارفین کا بل 1100سے بڑھ کر 3 ہزار روپے ہو جائے گا جبکہ ماہانہ 4 ہیکٹومیٹر گیس استعمال کرنے والے صارفین کا بل 2 ہزار سے بڑھ کر3500 روپے ہو جائے گا۔

دیگر کیٹیگریز: ویڈیوز
ٹیگز: