پاگل خانے  داخل نہ ہونے پر4 ٹریفک وارڈنزنوکری سےبرخاست

Oct 25, 2021 | 14:45:PM
ٹریفک وارڈن، برطرف
کیپشن: ٹریفک وارڈنزنوکری سےبرطرف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (24نیوز)منشیات کے مبینہ عادی 4ٹریفک وارڈنزکو منشیات بحالی سنٹر میں داخل نہ ہونے پر نوکری سے نکال دیاگیا۔

تفصیلات  کے مطابق ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرمنشیات کےعادی  چاروں وارڈنز کو لیکر مینٹل ہسپتال پہنچے جہاں وارڈنز نے مینٹل ہسپتال منشیات بحالی سینٹر میں داخل ہونے سے انکار کر دیاجس پرانہیں نوکری سےبرخاست کردیا گیا ۔

  ذرائع کے مطابق وارڈنز نے پرائیویٹ ٹیسٹ کروا کر ہائی کورٹ سے رجوع کر رکھا تھا مگر عدالتی احکامات آنے سےپہلےہی انہیں نوکری سے ہاتھ دھونا پڑے۔برخاست ہونیوالےوارڈنز میں سینئیر ٹریفک وارڈن فضل حسین،ٹریفک وارڈن انصر اعجاز،وارڈن بابر سہیل اور ڈرائیور جنید اصغر شامل ہیں

واضح رہےکہ چند ماہ قبل ٹریفک وارڈنز کے ڈرگ ٹیسٹ کروائے گئے تھے اور ٹریفک پولیس کے 8 وارڈنز کے ڈرگ ٹیسٹ مثبت آئے تھے اور چار وارڈنز پہلے ہی منشیات بحالی سینٹر میں ایک ماہ رہ چکے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:''پہلے ہم پھینٹی لگاتے ہیں ۔۔۔ جب زمین پر آتےہیں توچائےپلاتے ہیں''