''پہلے ہم پھینٹی لگاتے ہیں ۔۔۔ جب زمین پر آتےہیں توچائےپلاتے ہیں''

Oct 25, 2021 | 14:20:PM
اسد عمر ، چائےپلانا
کیپشن: اسد عمر فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ٹی ٹونٹی ورلڈکپ کےبڑےمعرکےمیں بھارت کوشکست کےبعد سوشل میڈیا پر بھونچال آیا ہوا ہے ۔ہر کوئی اپنی اپنی آرا دے رہاہے تو کوئی بھارت کو طعنےدےرہاہے ایسی میں  وفاقی وزیرمنصوبہ بندی بھی میدان میں آگئے ۔

اسد عمر نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر قومی ٹیم کےکپتان بابر اعظم کو مشورہ دیا ہےکہ ''انہیں چائےپلانا نہیں بھولنا ۔۔۔۔''انہوں نے مزید ٹویٹر پربابر اعظم کو ٹیگ کرتے ہوئے  لکھا کہ ''پہلے ہم ان کو پھینٹی لگاتے ہیں ۔۔پھر جب یہ آسمان سے زمین پر آجاتے ہیں  توچائے پلاکر گھر بھیجتےہیں''اسد عمر نے چائے کی جو پیالی لگائی وہ ابھی نندن والی ہے ۔۔اسد عمر کی اس ٹویٹ نے بھارت کے لیے 6 ستمبر کے اس واقعے کی یاد تازہ کی جب پاکستانی فضائیہ نے بھارتی پائلٹ ابھی نندن کے طیارے کو مار گرایا  اور پاک فوج نے بھارتی پائلٹ کو گرفتار کیا جس کے بعد ابھی نندن کی پاکستانی فوج کی حراست میں ’فنٹاسٹک ٹی‘ کی  ویڈیو سامنے آئی۔

خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں  گزشتہ روز پاکستان نے بھارت کو یک طرفہ مقابلے کے بعد 10 وکٹوں سے شکست دے دی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت کو شکست پاکستانی شائقین نےاکشےکوکونساگاناسنایا۔۔۔ویڈیو وائرل