بھارت کو شکست  پاکستانی شائقین نےاکشےکوکونساگاناسنایا۔۔۔ویڈیو وائرل  

Oct 25, 2021 | 13:55:PM
اکشےکمار طعنے
کیپشن: اکشےکمار فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)ٹی ٹونٹی و رلڈ کپ کاپاکستان اور بھارت کے درمیان میچ دیکھنے کیلئے جہاں شائقین کی بڑی تعداد اسٹیڈیم میں موجود تھی وہاں بھارت کی طرف سے معروف اداکار بھی میچ دیکھنے پہنچے ۔پریتی زنٹا،اکشے کمار سمیت کئی اہم شخصیات نے میچ دیکھا ۔

بھارت کی تاریخی شکست پرپاکستانی جہاں سوشل میڈیا پر  میمز بنا کر  خوشی کا اظہار کررہے ہیں۔وہاں گزشتہ روز میچ دیکھنے والے اکشے کمار کو پاکستانی شائقین نے اسٹیڈیم میں طعنوں کا سامنا کرنا پڑا۔

  دبئی اسٹیڈیم سے واپس جاتے ہوئے اکشے کمار اپنی ٹیم کی شکست پر خاصے پریشان نظر آئے تو اسی دوران پاکستانی شائقین نے خوشی کا اظہارکرتے ہوئے اکشے کمار پر طعنے کسے اور گانا بھی گایا

شوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پاکستانی شائقین اکشے کمار کے سامنے ''ابھی نہ جاؤ چھوڑ کر کہ دل ابھی بھرا نہیں '' گارہےہیں۔ سوشل میڈیا پر اس ویڈیو کو خوب پذیرائی مل رہی ہے ۔ 

یہ بھی پڑھیں:سوڈان میں فوجی بغاوت۔۔ وزیر اعظم نظر بند ۔۔ متعدد وزراگرفتار