ضمانت کے باوجود ڈکی بھائی رہا نہ ہو سکے، وجہ کیا بنی؟
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)معروف یوٹیوبر سعدالرحمان عرف ڈکی بھائی کو ضمانت ملنے کے باوجود آج رہائی نہ مل سکی۔
ڈکی بھائی کے وکیل کا کہنا تھا کہ روبکار جاری نہ ہونے کے باعث رہائی نہیں ہوئی، امید ہے سعد الرحمان کل رہا ہو جائیں گے۔
خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر نازیبا مواد اپ لوڈ کرنے اور غیر قانونی جوئے کی تشہیر کے الزام میں گرفتار یوٹیوبر سعد الرحمٰن المعروف ڈکی بھائی کی عدالت نے دس لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت منظور کر دی ہے۔
ڈکی بھائی کے کیس کی ضمانت کی درخواست پر سماعت پیر کے روز ہوئی، جس کی صدارت لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شہرام سرور نے کی، سماعت کے دوران دلائل سننے کے بعد عدالت نے ڈکی بھائی کی ضمانت منظور کی اور انہیں مچلکوں کی شرط پر رہا کرنے کا حکم دیا۔
یہ بھی پڑھیں:جدید خصوصیات کا حامل طاقتور ترین بیٹری والا سمارٹ فون لانچ،ایک بار چارجنگ پر کتنے دن چلے گا؟بڑا مسئلہ حل
یاد رہے کہ ڈکی بھائی پر الزام تھا کہ انہوں نے اپنے یوٹیوب چینل کے ذریعے غیر قانونی جوئے کی ایپلیکیشنز کی تشہیر کی، جس کے تحت 17 اگست کی نصف شب نیشنل کرائم ایجنسی لاہور نے ریاست کی مدعیت میں ان کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔
واضح رہے کہ یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کی اہلیہ اروب جتوئی کی شکایت پر سائبر کرائم ایجنسی کے 9 افسران کیخلاف مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
ایف آئی آر کے مطابق ان افسران نے ڈکی بھائی کو سوشل میڈیا کے ذریعے جوئے کی ایپس کو فروغ دینے کے مقدمے میں گرفتار کیا اور پھر ان سے کروڑوں روپے رشوت بھی لی اور ان کے اکاؤنٹ سے ڈالر بھی اپنے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کیے۔
یہ بھی پڑھیں:الاسکا میں اگلے 64 دن تک سورج طلوع نہیں ہوگا، دلچسپ وجہ جانیے