افغانیوں نے4 ہزار خودکش بمبار تیار کردیئے،سینئر صحافی میاں طاہرکاانکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(سجاد اظہر پیرزادہ) وہ وقت گیا جب افغانستان سے امن کی محبت کی اور بھائی چارے کی خبریں آتی تھیں، اب یہ وقت ہے جب 4 ہزار افغانیوں نے خودکش جیکٹس پہن لی ہیں اور وہ کبھی بھی پاکستان کے شہروں میں دھماکے کرسکتے ہیں۔
یہ دعوٰی کہاں سے سامنے آیا اور 4 ہزار خودکش بمبار افغانی کہاں ہیں؟ اس حوالے سے سینئر صحافی،ماہر افغان امور میاں طاہر نے 24 نیوز کے یوٹیوب چینل پر سجاد پیرزادہ کیساتھ گفتگو میں بڑے انکشافات کیے ہیں۔
ایسے کٹھن ماحول میں پاکستان کی افواج ملک و قوم کی حفاظت کیلئے دن رات میدان میں ہیں، دشمن کو منہ توڑ جواب دیا جارہاہے، اب سوال یہ ہے کہ اسلام آباد،پشاور حملوں کے جواب میں افغانستان پر حملے کی تیاری کی جارہی ہے؟ یا افغانستان پر حملہ کیا گیا ہے؟ قارئین اس حوالے سے بھی اہم معلومات اس پروگرام میں جان سکتے ہیں، لنک یہاں شیئر کر دیا گیا ہے۔