اسلام آباد یونائیٹڈ نے 10 برس کیلئے فرنچائز معاہدے کی تجدید کر د ی

Nov 25, 2025 | 19:43:PM
اسلام آباد یونائیٹڈ نے 10 برس کیلئے فرنچائز معاہدے کی تجدید کر د ی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز )اسلام آباد یونائیٹڈ نے بھی 10 برس کے لیے فرنچائز معاہدے کی تجدید کر د ی ، ٹیم اپنے موجودہ مالکان کے ساتھ آئندہ دہائی تک پی ایس ایل کا حصہ رہے گی ۔

معاہدے کی تجدید ای اینڈ وائی مینا کی طے کردہ نئی مارکیٹ ویلیو پر کی گئی ،پی ایس ایل اگلے سال 11ویں ایڈیشن سے 8 ٹیموں کی لیگ بننے جا رہی ہے،پی ایس ایل کی موجودہ 5 ٹیمز نے اپنے معاہدوں کی تجدید کر دی۔

پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی نے کہا کہ اسلام آباد یونائٹڈ نے کھیل میں ہمیشہ اعلیٰ معیار برقرار رکھا ہے،معاہدے کی تجدید پی ایس ایل پر بھرپور اعتماد کا ثبوت ہے۔

سی ای او پی ایس ایل سلمان نصیر نے کہا کہ اسلام آباد یونائیٹڈ نے لیگ کی شناخت بنانے میں مرکزی کردار ادا کیا ہے، انھوں نے کہا کہ آئندہ 10 سال کی شراکت سے نئی بلندیوں کا آغاز ہو گی،اسلام آباد یونائیٹڈ PSL کی پہلی چیمپئن اور بہترین پرفارمنگ ٹیم ہے۔

یہ بھی پڑھیں :زمبابوے کا سری لنکا کیخلاف ٹاس جیت کرپہلے بیٹنگ کا فیصلہ