علی ترین کا ملتان سلطانز کو الوداع کہنے کا فیصلہ،فینز کے نام پیغام بھی جاری کردیا

Nov 25, 2025 | 19:42:PM
علی ترین کا ملتان سلطانز کو الوداع کہنے کا فیصلہ،فینز کے نام پیغام بھی جاری کردیا
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل ) کی فرنچائر ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے ٹیم کو الوداع کہنے کا فیصلہ کرلیا۔ 

علی ترین نے ملتان سلطانز کے تمام فینز کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے کہنا تھاکہ اگر رہنے کا مطلب اصولوں سے سمجھوتہ  کرنا ہی ہے تو میں ایک ہی انتخاب کرسکتا ہوں اور وہ ہے الوداع،میں اس ٹیم کو اپنے پیروں پر کھڑے ہو کر کھونا پسند کروں گا بجائے اس کے کہ میں گھٹنوں کے بل اسے چلاؤں،ملتان سلطانز کا حصہ ہونا میری زندگی کا سب سے بڑا اعزاز رہا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جنوبی  پنجاب کی نمائندگی پر مجھے محبت ہے، یہ وہ چیز ہے جس پر میرے مرحوم چچا عالمگیر ترین فخر کرتے تھے،ملتان سلطانز صرف اعدادوشمار سے کہیں زیادہ معنی رکھتی ہے۔

علی ترین نے مزید کہا کہ مالی نقصانات کے باوجود کبھی اس ٹیم کو چھوڑنے کا نہیں سوچا جو بھی اب اس ٹیم کا کنٹرول سنبھالے گا میری سپورٹ اسے حاصل رہے گی کیونکہ یہ ٹیم مالک سے زیادہ شائقین اور جنوبی پنجاب کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :  لاہور قلندرز کی پی ایس ایل کیساتھ مزید 10 سال کیلئے معاہدہ کی تجدید