جنرل ساحر شمشاد مرزا کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے الوداعی ملاقات،خدمات کو شاندار خراج تحسین

جنرل ساحر شمشاد مرزا کا ایئر ہیڈ کوارٹرز کا الوداعی دورہ، ائیر چیف مارشل نے مثالی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا

Nov 25, 2025 | 17:40:PM
 جنرل ساحر شمشاد مرزا کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے الوداعی ملاقات،خدمات کو شاندار خراج تحسین
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(احمد منصور)جی ایچ کیو راولپنڈی میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے الوداعی ملاقات۔فیلڈ مارشل عاصم منیر نے جنرل ساحر شمشاد کی قیادت، بصیرت اور خدمات کو شاندار خراج تحسین پیش کیا۔جنرل ساحر شمشاد مرزا نے  ایئر ہیڈ کوارٹرز کا الوداعی دورہ  کیا،ائیر چیف مارشل نے انہیں مثالی خدمات پر خراج تحسین پیش کیا۔

فیلڈ مارشل عاصم منیر نے الوداعی ملاقات کے موقع پر  کہا کہ تینوں افواج کے درمیان ہم آہنگی بڑھانے میں جنرل ساحر شمشاد مرزا کا مرکزی کردار رہا۔فیلڈ مارشل نے جوائنٹ آپریشنل تیاری اور قومی سیکیورٹی مقاصد کے لیے جنرل ساحر کی خدمات کو سراہا۔فیلڈ مارشل عاصم منیر کی جانب سے علاقائی استحکام اور ملٹری ڈپلومیسی میں جنرل ساحر شمشاد کے اقدامات کا اعتراف کیا گیا ۔

جنرل ساحر شمشاد مرزا نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور افواجِ پاکستان کے تعاون پر اظہارِ تشکر کیا۔جی ایچ کیو آمد پر یادگارِ شہداء پر پھولوں کی چادر چڑھائی گئی۔پاک فوج کے چاق و چوبند دستے نے جنرل ساحر شمشاد مرزا کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا نے ایئر ہیڈ کوارٹرز کا الوداعی دورہ کیا،ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کا خیر مقدم کیا ۔پاک فضائیہ کے دستے نے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی کو گارڈ آف آنر پیش کیا۔ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو  نے بھی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی مثالی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا ہے،ایئر چیف نے مسلح افواج میں باہمی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے جنرل ساحر شمشاد مرزا کے کردار کو سراہتے ہوئے قومی دفاع کے لیے جنرل صاحب شمشاد مرزا کی کاوشوں کو بھی خراج تحسین پیش کیا ۔ ائیر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو کا دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے مسلح افواج کے ساتھ مل کر کاوشیں جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا ہے

یہ بھی پڑھیں:مسئلہ افغانستان سے ہے اسکی عوام سے نہیں: ڈی جی آئی ایس پی آر