وقار ذکا نے مجھے مارننگ شو سے نکلوانے کی کوشش کی ،ندا یاسر کا انکشاف

Nov 25, 2023 | 21:50:PM
وقار ذکا نے مجھے مارننگ شو سے نکلوانے کی کوشش کی ،ندا یاسر کا انکشاف
کیپشن: ندایاسر، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پاکستان کی معروف میزبان و اداکارہ ندا یاسر نے انکشاف کیا ہے کہ وقار ذکا نے انہیں ان کے مارننگ شو سے نکلوانے کےلئے ٹی وی چینل مالکان کو ای میل کی تھی۔
ندا یاسر نے ایک پروگرام میں شرکت کی جہاںانہوں نے وقار ذکا سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وقار ذکا میرے بہت اچھے دوست تھے لیکن بعد میں وہ میرے دشمن بن گئے،انہوں نے کہا کہ وقار ذکا نے مجھے میرے مارننگ شو سے نکلوانے کےلئے میرے خلاف مہم چلائی، مجھے میزبان سے ہٹانے کےلئے بہت کوشش کی۔
ندا یاسر نے کہا کہ جب میں اور وقار ذکا ایک ہی چینل میں کام کرتے تھے تو اس وقت ان کا رویہ میرے ساتھ بہت اچھا تھا، وہ میرے بہت اچھے دوست تھے لیکن پھر انہوں نے اس چینل کے شو کی میزبانی چھوڑ دی۔انہوں نے کہا کہ میں نے وقار ذکا کو چینل سے نہیں نکلوایا تھا، میرا کوئی قصور نہیں تھا لیکن اس کے باوجود بھی وقار ذکا نے میرے خلاف مہم چلائی اور مجھے مارننگ شو کی میزبانی سے ہٹانے کےلئے چینل کے مالکان کو ای میل کی،ندا یاسر نے کہا کہ مجھے آج تک معلوم نہیں ہوا کہ میں نے وقار ذکا کا کیا بگاڑا ہے لیکن وہ میرے دشمن بن گئے۔

یہ بھی پڑھیں: محکمہ موسمیات کی آندھی، تیزہواؤں اور گرج چمک کیساتھ بارش کی پیش گوئی