کلاسک ہالی ووڈ فلم کےمعروف اداکار مکی کون چل بسے

Nov 25, 2022 | 23:47:PM
کلاسک, ہالی ووڈ ,فلم ,اداکار ,مکی کون
کیپشن: کلاسک ہالی ووڈ فلم کےمعروف اداکار مکی کون (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) مشہور زمانہ کلاسک ہالی ووڈ فلم Gone With The Wind کے اداکار مکی کون 90 برس کی عمر میں انتقال کرگئے،مکی کون نے زیادہ تر الفریڈ ہچکوک کی فلموں میں اداکاری کی تھی اور 1957 میں فلم انڈسٹری کو خیرباد کہہ دیا تھا۔

تفصیلات کے مطابق  مکی کون اس فلم کے واحد اداکار تھے جو اب تک حیات تھے لیکن آج فلوریڈا میں ان کا انتقال ہوگیا،ورائٹی میگزین کے مطابق کون نے کلاسک فلم میں بیو ولکیس کا کردار ادا کیا تھا جو لیزلی ہاورڈ اور اولیویا ہاویلینڈ کا بیٹا تھا،2020 میں اولیویا کی وفات کے بعد مکی کون اس فلم کے واحد اداکار تھے جو حیات تھےوہ 21 ستمبر 1932 کو الینائے میں پیدا ہوئے تھے، 1951 میں انہوں نے امریکی بحریہ میں ایئرکرافٹ الیکٹریشن کے طور پر ملازمت اختیار کی۔

خیال رہے کہ 1939 میں مشہور زمانہ کلاسک ہالی ووڈ فلم نے اتنی شہرت کمائی کہ اداکار مکی کون کا ستارہ چمک اٹھا۔