انگلینڈکرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان، فل پروف سکیورٹی دینے کا فیصلہ

Nov 25, 2022 | 21:04:PM
انگلینڈ,کرکٹ ٹیم ,دورہ پاکستان، فل پروف ,سکیورٹی,وفاقی کابینہ
کیپشن: انگلینڈکرکٹ ٹیم (فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)انگلینڈکرکٹ ٹیم کا دورہ پاکستان،کرکٹ ٹیم کو فل پروف سکیورٹی دینے کا فیصلہ  کرلیا گیا،وفاقی کابینہ نے وزارت داخلہ کو انگلینڈ کرکٹ ٹیم کودورہ پاکستان کے دوران فول پروف سکیورٹی فراہم کرنے کی منظوری دیدی۔

ذرائع کے مطابق  کرکٹ ٹیم کی سکیورٹی کیلئے پاک فوج ،رینجرز اور پولیس تعینات کرنے کی منظوری،ٹیم کی سکیورٹی کیلئے 3 ہیلی کاپٹرز بھی فضائی نگرانی کیلئے معمور کئے جائیں گے ،ٹیم کی سکیورٹی کیلئے محکمہ داخلہ پنجاب اور سندھ کو  بھی وزارت داخلہ نے مراسلہ ارسال کردیا،انگلینڈ کرکٹ ٹیم راولپنڈی ،ملتان اورکراچی میں ٹیسٹ میچز کھیلے گی،انگلینڈ کرکٹ ٹیم 27نومبر تا 5دسمبر کے دوران ٹیسٹ میچ کیلئے راولپنڈی میں رہے گی،انگلینڈ کرکٹ ٹیم 06دسمبر تا 13دسمبر کے دوران ٹیسٹ میچ کے لئے ملتان میں قیام کرے گی ،انگلینڈ کرکٹ ٹیم 14دسمبر تا 22دسمبر کے دوران ٹیسٹ میچ کے لئے کراچی میں قیام کرے گی۔