رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، ایک ملزم گرفتار

Nov 25, 2022 | 10:34:AM
رینجرز اور پولیس کی مشترکہ کارروائی، ایک ملزم گرفتار
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز) رینجرز اور کراچی پولیس نے کیماڑی کے علاقے میں مشترکہ آپریشن کے دوران ایک ملزم کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان رینجرز کے مطابق ملزم مصور علی دہشت گردی، اغواء برائے تاوان اور اقدام قتل کی ورداتوں میں ملوث ہے۔ ملزم نے 20 اگست کو اپنے ساتھیوں کے ساتھ ملکر کورنگی انڈسٹریل ایریا قریب ایک کار سے لوٹ مار کی۔

یہ بھی پڑھیے: ایف آئی اے کی کارروائی، خاتون سمیت تین انسانی اسمگلرز گرفتار

ترجمان رینجرز نے بتایا کہ اس واردات میں شہری سے 7 لاکھ روپے کی رقم چھینی گئی تھی جبکہ واردات کی سی سی ٹی وی بھی موجود ہے جس میں ملزم کو واردات کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

ملزم کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے بھی چھاپے مارے جا رہے ہیں۔