وزارت خزانہ کے ماتحت اداروں کے سربراہان کی موجیں،ماہانہ تنخواہیں ڈیڑھ کروڑ تک ہونے کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
(وقاص عظیم)قرض میں ڈوبے ملک پاکستان کے سرکاری اداروں میں تعینات سربراہان کی شاہانہ تنخواہیں کتنی ہیں ہوشربا انکشافات سامنے آ گئے۔
پاکستان کے سرکاری اداروں میں تعینات سربراہان کی ماہانہ تنخواہوں سے متعلق ہوشربا انکشاف سامنے آئے ہیں اور ایسے سربراہ بھی ہیں جن کی تنخواہ ڈیڑھ کروڑ روپے ماہانہ سے بھی زائد ہے۔
رپورٹ کے مطابق پاک کویت انویسٹمنٹ کمپنی کے ایم ڈی کی ماہانہ تنخواہ ایک کروڑ 53 لاکھ 78 ہزار روپے سے زائد ہے جب کہ پاک اومان انویسٹمنٹ کمپنی کے ایم ڈی کی ماہانہ تنخواہ ایک کروڑ 28 لاکھ 84 ہزار اور پاک ایران انویسٹمنٹ کمپنی کے ایم ڈی کی تنخواہ 97 لاکھ 16 ہزار روپے ہے۔
اسی طرح نیشنل بینک کے صدر کی تنخواہ 90 لاکھ روپے، پاک لیبیا ہولڈنگ کمپنی لمیٹڈ کے ایم ڈی کی تنخواہ 88 لاکھ 17 ہزار، صدر زرعی ترقیاتی بینک کے صدر کی تنخواہ ساڑھے 54 لاکھ روپے ہے۔
یہ بھی پڑھیں:فتنہ الہندوستان کی دہشتگردی کیخلاف بلوچستان کی سیاسی قیادت متحد،کوئٹہ دھماکے پر شدید ردِ عمل
پرال کے سی ای او کی تنخواہ 52 لاکھ جب کہ صدر ایگزم بینک کی ماہانہ تنخواہ 50 لاکھ روپے ہے۔ گورنر اسٹیٹ بینک ایک ماہ کے 40 لاکھ روپے وصول کرتے ہیں۔
پاکستان سنگل ونڈو کے سی ای او کی تنخواہ ساڑھے 26 لاکھ، صدر فرسٹ ویمن بینک کی تنخواہ 22 لاکھ سے زائد اور چیئرمین سی سی پی کی تنخواہ 11 لاکھ روپے ہے۔
اہم بات یہ ہے کہ انویسٹمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے سربراہان کو تنخواہوں کے علاوہ بھاری مراعات بھی مل رہی ہیں۔ پرال کے سی ای او کو تنخواہ کا 15 فیصد الاؤنس اور سی ای او سنگل ونڈو کو 89 ہزارالاؤنس بھی ملتا ہے۔