جم میں خوفناک حادثہ، نوجوان145 کلو ویٹ کےنیچےآنےپربھی بچ گیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک )چین کے صوبے گوانگ ڈونگ کے ایک جم میں ورزش کے دوران ایک خطرناک حادثہ پیش آیا، جس میں ایک شخص بینچ پریس کرتے ہوئے 145 کلو ویٹ کے نیچے آتے آتے معجزانہ طور پر بچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق، نوجوان بینچ پریس کر رہا تھا کہ اچانک وزن اٹھاتے ہوئے اس کی طاقت جواب دے گئی۔ اس کے بازو کپکپا گئے اور بھاری باربل آہستہ آہستہ اس کے سینے اور گردن کے قریب آ گیا، جس سے اس کی جان کو شدید خطرہ لاحق ہو گیا۔
خوفناک لمحے میں نوجوان نے حاضر دماغی کا مظاہرہ کرتے ہوئے خود کو باربل کے نیچے سے نکالنے کی کوشش کی اور بڑی جدوجہد کے بعد وہ کامیابی سے آزاد ہو گیا۔
یہ بھی پڑھیں:ہاتھ نہ ملانے کا معاملہ،ٹریوس ہیڈ کی فیملی کے ساتھ کیا ہوا؟
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وہ انتہائی مشکل صورتحال میں تھا، تاہم اس نے چند سیکنڈز میں خود کو گھسیٹ کر خطرناک صورتحال سے باہر نکال لیا۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ اسی دوران جم میں موجود دیگر افراد اپنی ورزش میں مصروف رہے اور انہیں اس خطرناک صورتحال کا فوری احساس نہ ہو سکا۔
خوش قسمتی سے اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، اور صرف ایک پانی کا کپ گر کر ٹوٹ گیا۔