فٹبال: آرسنل کی کامیابی، پاکستانی ڈاکٹر توجہ کا مرکز

May 25, 2026 | 09:57:AM
فٹبال: آرسنل کی کامیابی، پاکستانی ڈاکٹر توجہ کا مرکز
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)بائیس برس بعد انگلش پریمیئر لیگ کا ٹائٹل جیتنے والی ٹیم آرسنل کی کامیابی میں ایک پاکستانی نام بھی توجہ کا مرکز بن گیا ہے۔

آرسنل کے ہیڈ آف سپورٹس میڈیسن ڈاکٹر ظفر اقبال کا تعلق پاکستان سے ہے جنہوں نے اپنی پیشہ ورانہ مہارت کے ذریعے عالمی فٹبال میں نمایاں مقام حاصل کیا ہے۔

برٹش پاکستانی ڈاکٹر ظفر اقبال گوجرہ میں پیدا ہوئے جبکہ ان کے خاندان کا تعلق ساہیوال سے ہے۔

اسپورٹس میڈیسن کے شعبے میں مہارت رکھنے والے ڈاکٹر ظفر نے 2024 میں انگلش فٹبال کلب آرسنل کو جوائن کیا۔

مزید پڑھیں:فٹبال ورلڈ کپ2026، شکیرا کے گانے کی ویڈیوجاری

آرسنل میں شمولیت سے قبل ڈاکٹر ظفر اقبال انگلش فٹبال کے معروف کلبوں کرسٹل پیلس اور لیورپول سے بھی وابستہ رہ چکے ہیں، جہاں ان کی خدمات کو بھرپور سراہا گیا۔

دلچسپ امر یہ ہے کہ پاکستان کے متعدد کرکٹرز بھی اپنے فٹنس مسائل کی بحالی کے مراحل میں رہنمائی کے لیے ڈاکٹر ظفر اقبال سے رابطہ کرتے ہیں۔