خیبرپختونخوا کی بیمار اور بند صنعتوں کو بڑی سہولت دینے کا فیصلہ

May 25, 2025 | 12:19:PM
خیبرپختونخوا کی بیمار اور بند صنعتوں کو بڑی سہولت دینے کا فیصلہ
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)پشاور الیکٹرک سپلائی کمپنی نے خیبرپختونخوا کی بیمار اور بند صنعتوں کو بڑی سہولت دینے کا فیصلہ کرلیا۔

پیسکو انتظامیہ کی جانب سے صنعتی صارفین کے کنکشنز کی دوبارہ بحالی کے طریقہ کار کی منظوری دے دی گئی ہے،اس فیصلے کا مقصد ادارے کی وصولیوں کی شرح کو بہتر بنانا اور صنعتی صارفین کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔

 6 ماہ سے 10 سال تک منقطع کنکشن کے بقایاجات 24 ماہ میں جمع کرانے کی سہولت کی منظوری دیدی گئی ہے،پہلی قسط جمع کرانے کے ساتھ بجلی کنکشن بحال کردیا جائے گا۔

پیسکو نے تمام متعلقہ دفاتر کو سب ڈویژنز کی سطح تک آگاہی اور عمل درآمد کےلئے مراسلہ بھیجنے کی ہدایت کردی ہے،تاہم اقساط پر بقایاجات کی ادائیگی کے لئے مجاز اتھارٹی سے منظوری لینا لازمی ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی بارش کا امکان

پہلی قسط کی ادائیگی پر کنکشن نیپرا کے ری کنکشن پالیسی کے مطابق بحال کردیا جائے گا،ری کنکشن کے وقت پہلے سے چیک جمع کروانے ہوں گے، ایک ایڈوانس قسط جمع کرانا بھی لازمی ہوگا،اسی طرح بجلی بل بقایاجات پر مارک اپ لاگو ہوگا جسے نیپرا طے کرے گا اور وہ پہلی قسط کے ساتھ واجب الادا ہوگا۔ 

یہ بھی فیصلہ کیاگیاہے کہ کنکشن بحالی کے بعد جو صنعتی یونٹ ماہانہ بل یا قسط کی ادائیگی نہیں کریگا اس کا کنکشن کسی نوٹس کے بغیر منقطع کر دیا جائے گا۔