ملک کے بیشتر علاقوں میں آج بھی بارش کا امکان
Stay tuned with 24 News HD Android App
(ویب ڈیسک)اسلام آباد ، خیبرپختونخوا اور پنجاب کے مختلف اضلاع میں آج بھی کچھ مقامات پر تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ سندھ اور بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع دیر، سوات ، مالاکنڈ ، شانگلہ ، کوہستان ، بٹگرام ، مانسہرہ ، ایبٹ آباد ، ہری پوراور پشاورمیں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کی توقع ہے جبکہ چارسدہ ، نوشہرہ ، صوابی،کوہاٹ ،کرک، لکی مروت ، بنوں ، ڈی آئی خان اور گلیات میں بھی تیزہواؤں کے ساتھ بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے،اس کے علاوہ چند مقامات پر ژالہ باری بھی ہو سکتی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب میں مری ، راولپنڈی، اٹک، چکوال ، خوشاب ،سرگودھا ، میانوالی ، جہلم ،حافظ آباد اور گوجرانوالہ میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش متوقع ہے،اس کے علاوہ منڈی بہاؤالدین ، گجرات ، سیالکوٹ، نارووال ،لاہور، قصور، اوکاڑہ، شیخوپورہ ،بھکر،ملتان،ڈیرہ غازی خان اور لیہ میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
یہ بھی پڑھیں:سرکاری ملازمین کو 30 مئی تک تنخواہ اور پنشن دینے کا فیصلہ
محکمہ موسمیات کاکہناہے کہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک رہے گا ، دوپہر کے بعد ساحلی علاقوں میں تیزاور گرد آلود ہوائیں چلنے کی توقع ہے،بلوچستان میں ژوب ، موسیٰ خیل ، بارکھان ،خضدار ، آواران ، لورالائی اور لسبیلہ میں تیزہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔