سپریم کورٹ؛آڈیو لیکس تحقیقات کمیشن کیخلاف درخواستوں پرلارجر بنچ تشکیل

May 25, 2023 | 17:54:PM
سپریم کورٹ؛آڈیو لیکس تحقیقات کمیشن کیخلاف درخواستوں پرلارجر بنچ تشکیل
کیپشن: سپریم کورٹ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)چیف جسٹس پاکستان جسٹس عمر عطا بندیال نے آڈیو لیکس کمیشن کیخلاف درخواستوں پر لارجر بنچ تشکیل دے دیا۔
چیف جسٹس پاکستان کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بنچ کل آڈیو لیکس کمیشن کیخلاف درخواست پر سماعت کرے گا،جسٹس اعجاز الاحسن،جسٹس منیب اختر اور جسٹس شاہد وحید بنچ میں شامل ہونگے ،جسٹس حسن اظہر رضوی بھی پانچ رکنی لارجر بنچ کا حصہ ہونگے۔

جوڈیشل کمیشن کیخلاف عمران خان اور صدر سپریم کورٹ بار عابد زبیری نے درخواستیں دائر کیں ,ایڈووکیٹ ریاض حنیف راہی اور سیکرٹری سپریم کورٹ بار مقتدر شبیر نے بھی درخواستیں دائر کر رکھی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عائشہ گلالئی کی پریس کانفرنس، نئی سیاسی منزل کا اعلان کر دیا