پوتے دادی کو لے کریورپ پہنچ گئے، سیر کی دلکش ویڈیو وائرل

May 25, 2023 | 10:47:AM
دو بھائیوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے دادی کو پیرس اور اٹلی  گھومانے کا فیصلہ کیا۔ دادی کی اپنے پیرس کے سفر سے لطف اندوز ہونے والی دلکش ویڈیوز نے انٹرنیٹ پر دھوم مچادی ہے۔
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) دو بھائیوں کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے جس میں انہوں نے دادی کو پیرس اور اٹلی  گھومانے کا فیصلہ کیا۔ دادی کی اپنے پیرس کے سفر سے لطف اندوز ہونے والی دلکش ویڈیوز نے انٹرنیٹ پر دھوم مچادی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ دادی پیرس میں اپنے ہوٹل کے کمرے سے نظارے دیکھتے ہوئے کیسے لطف اندوز ہورہی ہیں۔ وہ پیرس کی سڑکوں پر گھومتے ہوئے اور خریداری کرتے ہوئے بھی دکھائی دیتی ہیں۔ 

View this post on Instagram

A post shared by Dr Usama Ahmed (@drusamayt)

انہیں ایفل ٹاور کے پاس پوز دیتے ہوئے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Dr Usama Ahmed (@drusamayt)

ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا کہ فیملی کے ساتھ وقت گزارنے سے اچھا کچھ نہیں ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Dr Usama Ahmed (@drusamayt)

سوشل میڈیا پر شیئر ہونے کے بعد ویڈیو کو انسٹاگرام پر ہزاروں کی تعداد میں لائکس مل چکے ہیں اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے تبصرے جاری ہیں۔

مزید پڑھیں:  اعجاز آرٹ گیلری لاہور میں سجی لوہے سے بنے منفرد مجسموں کی نمائش

ایک صارف نے لکھا، "خدا ہر ماں کے بیٹے کو سلامت رکھے۔ آپ ان کے پاس خوش قسمت ہیں جتنا وہ آپ کے ساتھ خوش قسمت ہیں۔ "