پی ٹی آئی کے دوستوں سے رابطے میں ہیں:عون چوہدری

May 25, 2023 | 10:15:AM
پی ٹی آئی کے دوستوں سے رابطے میں ہیں:عون چوہدری
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) وزیراعظم کے معاون خصوصی عون چوہدری کا کہنا ہےکہ اگر ہمیں لوگوں کو منانے کے لیے ان کے گھر جانا پڑا تو جائیں گے۔

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جہانگیر ترین پی ٹی آئی کے اندر اپنے دوستوں سے رابطے میں ہیں، اگلے دو تین دنوں میں اچھی خبریں ملیں گی۔ جہانگیر ترین، علیم خان اور پرانے دوستوں نے پارٹی کے لیے بہت محنت کی تھی لیکن ہمارے نوجوانوں کو غلط راہ پر ڈالا گیا۔

ضرور پڑھیں :بہاولپورسے بھی پی ٹی آئی کے دو ٹکٹ ہولڈرز نے پارٹی  چھوڑ دی 
عون چوہدری کا کہنا تھا کہ عامر کیانی عمران خان کا 25 سال سے دوست تھا، ان سے بھی ہمارا عزت احترام والا رشتہ ہے، اگر ہمیں لوگوں کو منانے کے لیے ان کے گھر بھی جانا پڑا تو جائیں گے۔