بہاولپورسے بھی پی ٹی آئی کے دو ٹکٹ ہولڈرز نے پارٹی  چھوڑ دی

May 25, 2023 | 09:40:AM
بہاولپورسے بھی پی ٹی آئی کے دو ٹکٹ ہولڈرز نے پارٹی  چھوڑ دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (ویب ڈیسک)ایک کے بعد دوسرا تیار،تحریک انصاف کے دو ٹکٹ ہولڈرز  نے پارٹی سے لاتعلقی کا اعلان کر دیا۔

ذرائع کے مطابق بہاولپور کے حلقہ پی پی247 سے چودھری احسان الحق  نے  پی ٹی آئی چھوڑنےکا اعلان کر دیا جبکہ حلقہ پی پی 248 سے ڈاکٹر محمد افضل  نے بھی پی ٹی آئی کو خیر باد کہہ دیا،دونوں رہنما مسلم لیگ ق کے ٹکٹ پر منتخب اور پرویزالٰہی کے ساتھ پی ٹی آئی میں شامل ہوئے تھے، دونوں کو 14 مئی کے انتخابات کیلئے تحریک انصاف کے ٹکٹ دیئے گئے تھے،دونوں رہنماؤں نے 9 مئی کے واقعات کی پُر زور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آرمی ہے تو پاکستان ہے ،سانحہ 9 مئی کے ذمہ داروں کو سخت سزا دی جائے،ملک کو نقصان پہنچانے والوں کو بے نقاب کیا جائے۔

دوسری جانب   تحریک انصاف کے سابق رہنما اور رکن قومی اسمبلی عثمان ترکئی نے  پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار کرلی،اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر مملکت فیصل کریم کنڈی نے کہنا تھاکہ عثمان ترکئی  پیپلزپارٹی میں شامل ہورہے ہیں،پارٹی میں آنے والوں کو عزت و احترام کی نگاہ سے دیکھتے ہیں،ان کاکہناتھا کہ عمران خان کو اہلیہ کی فکر ہے کارکنوں کی نہیں ۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی آئی کی اہم رہنماؤں کا پارٹی چھوڑنے کا امکان