سیالکوٹ: پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک

May 25, 2023 | 09:27:AM
سیالکوٹ: پولیس مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(میاں محمد اشفاق) پنجاب کے ضلع سیالکوٹ میں پولیس مقابلے کے دوران دو ڈاکو ہلاک ہوگئے۔

سیالکوٹ پولیس کے مطابق تھانہ اگوکی کے علاقے مظفر پور میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں دو ڈاکو ہلاک جبکہ ایک پولیس اہلکار محمد عامر زخمی ہوگیا۔

یہ بھی پڑھیے: احمد پور شرقیہ میں دو گرپوں کے درمیان فائرنگ سے نوجوان جاں بحق

پولیس نے بتایا کہ ہلاک ہونے والے ڈاکو شہری سے کار چھین کر فرار ہوئے تھے، ڈاکوؤں کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے مقامی ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جبکہ ابھی تک ڈاکوؤں کی شناخت نہیں ہوسکی۔