وصال فخر سلطان آئی جی ریلوے تعینات،نوٹیفکیشن جاری

Mar 25, 2026 | 15:46:PM
وصال فخر سلطان آئی جی ریلوے تعینات،نوٹیفکیشن جاری
سورس: 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(بابر شہزاد تُرک)وفاقی حکومت نے آئی جی پاکستان ریلویز پولیس کی تعیناتی کی ہے، پولیس سروس، گریڈ 21 کے محمد وصال فخر سلطان آئی جی پاکستان ریلویز پولیس تعینات کئے گئے ہیں۔

سول سرونٹس ایکٹ 1973 کے سیکشن 10 کے تحت آئی جی ریلویز پولیس تعینات کئے گئے، پولیس سروس، گریڈ 21 کے محمد وصال فخر سلطان نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں تعینات تھے، اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے تقرر و تبادلے کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔

یاد رہے کہ انسپکٹر جنرل ریلویز پولیس رائے طاہر (ہلالِ شجاعت، ستارۂ امتیاز) اپنی مدتِ ملازمت مکمل ہونے پر گزشتہ ماہ فروری میں ریٹائر ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:ہائی آکٹین پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ، پاکستان میں کون سی گاڑیاں متاثر ہوں گی؟