مودی سرکار کی ناقص پالیسیوں نے بھارتی عوام کو گیس اور پیٹرول کے شدید بحران میں دھکیل دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24نیوز)مودی سرکار کی ناقص پالیسیوں نے بھارتی عوام کو گیس اور پیٹرول کے شدید بحران کی دلدل میں دھکیل دیا،خلیج میں کشیدگی کے باعث پوری دنیا توانائی کے بحران کا شکار ہے لیکن مودی سرکار کی دوغلی پالیسیوں نے بھارتی عوام کو دوبارہ پتھر کے دور میں واپس پہنچا دیا۔
متحدہ عرب امارات کے جریدہ" خلیج ٹائمز " نے نااہل مودی کی ناکام پالیسیوں کے بھارتی عوام پر پڑنے والے منفی اثرات آشکار کردیئے۔
خلیج ٹائمز کی ایک رپورٹ کے مطابق ملک میں گیس کی قلت نے غریب طبقے کو دوبارہ لکڑی اور کوئلہ استعمال کرنے پر مجبور کر دیا ہے، جبکہ مارکیٹ میں دستیاب گیس کی قیمتوں میں بھی نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پیٹرول کی قلت کے باعث شہریوں کو طویل قطاروں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے، جس سے روزمرہ زندگی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔
ماہرین کے مطابق بڑھتی مہنگائی اور توانائی بحران نے عام آدمی کے لیے بنیادی ضروریات کا حصول بھی مشکل بنا دیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:امریکا کی ایران کیخلاف جنگ بلا رکاوٹ جاری ہے:ترجمان وائٹ ہاؤس
مبصرین کا کہنا ہے کہ نریندر مودی کی حکومت کی پالیسیوں اور ترجیحات نے بحران کو مزید بڑھایا ہے جبکہ بعض ماہرین کے مطابق علاقائی سفارتی حکمت عملی بھی موجودہ صورتحال پر اثرانداز ہوئی ہے۔