عمران خان کو جیل میں دیسی مرغی، انڈے مل رہے ہیں اور کیا چاہئے:کیپٹن(ر)محمد صفدر

 آئندہ 5 سالوں میں خیبرپختونخوا تباہ ہونے جا رہا ہے،زبانی باتوں سے ٹرین نہیں چلتی، علی امین نے خواب میں ٹرین چلائی ہوگی،میڈیا سے گفتگو

Mar 25, 2024 | 11:41:AM
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عامر شہزاد)سینیٹ انتخابات کے لیے کاغذات مسترد اور منظوری کے خلاف اپیلیں، پی ٹی آئی رہنما اعظم سواتی پشاور ہائیکورٹ پہنچ گئے،ن لیگ کے رہنماء کیپٹن(ر) محمدصفدر بھی ہائیکورٹ پہنچ گئے۔کیپٹن صفدر نے اعظم سواتی کے کاغذات پر اعتراض کیا تھا۔کیپٹن (ر)محمد صفدر نے کہا ہے کہ  آئندہ 5 سالوں میں خیبرپختونخوا تباہ ہونے جا رہا ہے۔عمران خان کو جیل میں  دیسی مرغی، انڈے مل رہے ہیں اور کیا چاہئے۔

پشاور ہائیکورٹ آمد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رہنما ن لیگ  کا کہنا تھا اعظم سواتی کے کاغذات نامزدگی پر اعتراض اٹھایا ہے، عام انتخابات میں بھی اعتراض کے بعد انہیں نااہل کیا گیا تھا۔

کیپٹن (ر) صفدر نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت پہلے 1100 ارب روپے کا قرض تو ختم کرے، آئندہ 5 سالوں میں خیبرپختونخوا تباہ ہونے جا رہا ہے۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کی جانب سے پشاور میں ٹریفک کے رش کو کم کرنے کے لیے ٹرین چلانے سے متعلق سوال پر کیپٹن ریٹائرڈ صفدر کا کہنا تھا زبانی باتوں سے ٹرین نہیں چلتی، علی امین نے خواب میں ٹرین چلائی ہوگی۔

ضرورپڑھیں:ہولی کا تہوار دلوں کو جوڑنے کاایک شاندار موقع ہے :محسن نقوی

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت شہباز شریف کی نقل کر رہی ہے، کے پی میں آٹا نہیں، دیگر بنیادی مسائل ہیں۔عمران خان سے متعلق سوال پر رہنما ن لیگ کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی کو جیل میں دیسی مرغی، انڈے مل رہے ہیں اور کیا چاہیے۔اتنی عیاشی تو اس نے پوری زندگی میں نہیں کی جتنی کے جیل میں کر رہا ہے،اڈیالہ جیل میں قید ایک قیدی 420 کو عام قیدیوں کی طرح حقوق حاصل ہیں۔
انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت شہباز شریف سے نقل کر رہی،خیبرپختونخوا میں آٹا نہیں، دوسرے بنیادی مسائل ہے،نواز شریف کی طرح ٹنل، موٹر ویز بنائے جائیں اور روزگار دیا جائے، پنجاب حکومت ہے کوئی اسپتال نہیں کہ بیمار قیدیوں کا علاج کرائے۔