کراچی:ٹریفک حادثے میں بیٹا جاں بحق،باپ شدید زخمی

Mar 25, 2024 | 10:09:AM
کراچی:ٹریفک حادثے میں بیٹا جاں بحق،باپ شدید زخمی
کیپشن: فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 (شاہ زیب حسین)کراچی کے علاقے باغ کورنگی پل پر ٹریفک حادثے میں موٹرسائیکل سوار 16 سالہ لڑکا جاں بحق  جبکہ ایک شخص شدید زخمی ہوگیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق کراچی کے علاقے باغ کورنگی پل پر نامعلوم تیزرفتار گاڑی کی ٹکر کے نتیجے میں بائیک سوار 16 سالہ بیٹا جاں بحق جبکہ باپ  شدید زخمی ہوگیا۔

ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق کی شناخت 16 سالہ سعد اور زخمی کی شناخت 55 سالہ یاسین کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے  مطابق  حادثہ نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے پیش آیا ،واقعے میں ملوث ملزم کی تلاش شروع کردی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:ٹی ٹوئنٹی فزیکل فٹنس کیمپ کیلئے 29 کھلاڑیوں کا اعلان