ٹی ٹوئنٹی فزیکل فٹنس کیمپ کیلئے 29 کھلاڑیوں کا اعلان

Mar 25, 2024 | 09:34:AM
ٹی ٹوئنٹی فزیکل فٹنس کیمپ کیلئے 29 کھلاڑیوں کا اعلان
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: 24news.tv
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ٹی ٹوئنٹی فزیکل فٹنس کیمپ کے لیے 29  کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان  کردیا گیا ۔کیمپ منگل سے کاکول میں شروع ہوگا۔

 پاکستان کرکٹ بورڈ نے  اعلان کیا ہے کہ 29 کھلاڑی  منگل کے روز سے کاکول ایبٹ آباد میں منعقدہ فٹنس کیمپ میں حصہ لیں گے۔ کھلاڑی آج رپورٹ کریں گے،پاکستان کرکٹ بورڈ  یہ کیمپ  پاکستان آرمی کے تعاون سے منعقد کررہا ہے جس میں  ایک خاص حکمت عملی کے مطابق کھلاڑیوں کو آنے والی سیریز اور ٹورنامنٹ کے لیے تیار کیا جائے گا  جس میں نیوزی لینڈ کے خلاف ہوم ٹی ٹوئنٹی سیریز آئرلینڈ اور انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز اور امریکہ ، ویسٹ انڈیز میں منعقدہ  آئندہ آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ شامل ہے۔
کیمپ 26 مارچ سے شروع ہوگا اور 8 اپریل کو اختتام پذیر ہوگا۔ کیمپ میں بنیادی توجہ ٹیم کی تیاری پر ہوگی اور اس کا مقصد کھلاڑیوں کی جسمانی اور ذہنی طاقت کو بڑھانا ہے اور  اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ وہ آنے والے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لیے بہترین حالت میں ہوں۔

ضرورپڑھیں:عماد وسیم کی واپسی کس معاہدے کے تحت ہوئی ؟ چیئرمین پی سی بی نے بتا دیا
کیمپ میں  تجربہ کار ٹرینرز اور کوچز کی رہنمائی میں کھلاڑی ایک جامع پروگرام کے تحت  ٹریننگ حاصل کریں گے جو ان کی فٹنس لیول، چستی، لیڈرشپ اور اسٹریٹجک سوچ اور میدان میں مجموعی کارکردگی کو بلند کرنے کے لیے تیار کیا گیا ہے۔

کیمپ کیلئے مدعو کیے گئے کھلاڑیوں میں  بابراعظم، محمد رضوان، صائم ایوب، فخرزمان، صاحبزادہ فرحان، حسیب اللہ،سعود شکیل، عثمان خان، محمد حارث،سلمان علی آغا، اعظم خان، افتخار احمد، عرفان خان نیازی، شاداب خان،عماد وسیم ، اسامہ میر، محمد نواز، مہران ممتاز، ابرار احمد، شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ، محمد عباس آفریدی، حسن علی، محمد علی، زمان خان، وسیم جونئیر، عامر جمال،  حارث رؤف،  اور محمد عامر شامل ہیں ۔

یادر ہے کہ اتوار کے روز چیئرمین پی سی بی محسن نقوی قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کیلئے کمیٹی کا اعلان کیا تھا جس کا کوئی سربراہ نہیں ہوگا اور تمام سات ارکان کو یکساں اختیارات حاصل ہوں گے۔