رنبیر کپور اور عالیہ بھٹ کب شادی کر رہے ہیں؟ بھارتی میڈیا نے بڑا دعویٰ کردیا

Mar 25, 2022 | 20:09:PM
بھارتی چاکلیٹی ہیرو، رنبیر کپور، عالیہ بھٹ، اپریل، شادی،
کیپشن: عالیہ بھٹ، رنبیر کپور، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)بھارتی چاکلیٹی ہیرو رنبیر کپور اور اداکارہ عالیہ بھٹ اگلے ماہ اپریل میں شادی کرنےوالے ہیں۔
بھارتی ویب سائٹس کی جانب سے دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ رنبیر کپور کی والدہ نیتو کپور کو بھارتی معروف فیشن ڈیزائنر منیش ملہوترا کے پاس جاتے ہوئے دیکھا گیا ہے جبکہ اس ڈیزائنر کو رنبیر کپور کے گھر بھی آتے جاتے دیکھا جا چکا ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق اکتوبر 2022 میں شادی کا اعلان کرنےوالی یہ جوڑی جلد ہی اپریل کے وسط میں شادی کا ارادہ رکھتی ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق اپریل میں شادی کرنے کےلئے عالیہ بھٹ اور رنبیر کپور کی جانب سے اپنی فلموں کی تاریخوں میں سے چھٹیوں کےلئے دن نکالے جانے سے متعلق ڈائریکٹرز سے بات چیت بھی چل رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  خانصاحب میں انمول ہوں ۔آپ نے مجھے ضائع کر دیا۔عامر لیاقت