کبھی کچا ہاتھ نہیں ڈالا، عدم اعتماد تحریک سو فیصد کامیاب ہو گی۔زرداری

Mar 25, 2022 | 14:00:PM
زرداری، فائل فوٹو
کیپشن: زرداری، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)سابق صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا ہے کہ میں نے کبھی کچا ہاتھ نہیں ڈالا، عدم اعتماد کی تحریک سو فیصد کامیاب ہو گی۔ 

تفصیلات کے مطابق پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ قومی حکومت کے  تصور کا سوال نہیں لیکن جو بھی ہوگا وہ اتحادیوں کے ساتھ ہوگا۔اگر اسپیکر نے قراداد پیش نہ ہونے دی توصحافیوں کے ساتھ احتجاج کریں گے۔

  آصف زرداری نے مزید کہا کہ کچھ غیر جمہوری قوتیں موجودہ حالات سے فائدہ اٹھا سکتی ہیں، جن کو شوق ہے تو وہ آئیں اور شوق پورا کرلیں۔

یہ بھی پڑھیں:    خوبرو اداکارہ نیلم منیر اور احسن خان کے ڈانس کی ویڈیو وائرل