آنجہانی اداکاررشی کپور کی بیوی کے ساتھ موج مستی کی آخری ویڈیو وائرل

Mar 25, 2021 | 18:04:PM
آنجہانی اداکاررشی کپور کی بیوی کے ساتھ موج مستی کی آخری ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز)رشی کپور کی موت کو 11 ماہ بعد اہلیہ و اداکارہ نیتو کپور نے اپنے انسٹاگرام پر ماضی کی ایک خوبصورت ویڈیو شیئر کی ہے۔
تفصیلا ت کے مطابق انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں رشی کپور اپنی اہلیہ کے ہمراہ نیویارک میں سیر و تفریح کرتے نظر آ رہے ہیں۔ساتھ ہی رشی کپور کچھ گنگنا رہے ہیں ۔ اس موقع پر دونوں بے حد مسرور بھی دکھائی دے رہے ہیں۔
نیتو کپور نے اس ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ ’آج رشی کو اس دنیا سے گزرے 11 ماہ ہونے والے ہیں۔‘
 میں رشی کی یاد میں آپ سب کے ساتھ ہماری آخری سیر و تفریح کے حسین لمحات شیئر کر رہی ہوں جو ہم نے نیویارک میں گزارے تھے۔
 ویڈیو دیکھ کر رشی کپور کے مداح جذباتی ہوگئے جبکہ صرف دو گھنٹے میں اس ویڈیو  کو اب تک دو لاکھ سے زائد  صارفین دیکھ چکے ہیں۔