گلگت میں مسافر گاڑی پر فائرنگ ، 5 افراد جاں بحق ، 7 زخمی 

Mar 25, 2021 | 17:38:PM
گلگت میں مسافر گاڑی پر فائرنگ ، 5 افراد جاں بحق ، 7 زخمی 
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) نامعلوم افراد کی جانب سے نلتر پائن میں آر سی سی پل کے قریب گاڑی پر فائرنگ کی گئی۔
تفصیلا ت کے مطابق پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم 5 افراد جاں بحق اور 7 زخمی ہوئے، زخمیوں کو گلگت اسپتال منتقل کیا جا رہاہے۔ایس ایس پی گلگت کا بتانا ہے کہ مسافر گاڑی گلگت سے نلتر بالا جا رہی تھی کہ اچانک مسافروں پر فائرنگ کر دی گئی۔ جاں بحق اور زخمیوں کا تعلق نلتربالا سے ہے، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے۔

یہ بھی پڑھیں:24 گھنٹوں میں کورونا کے مزید 247 نئے کیسز ، 4 مریض انتقال کرگئے،مراد علی شا ہ