پی آئی اے کی پرواز حادثے سے بال بال بچ گئی

Mar 25, 2021 | 10:24:AM
پی آئی اے پرواز حادثے سے بچ گئی
کیپشن: پی آئی اے
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24نیوز) کوئٹہ میں پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائن (پی آئی اے) کی پرواز پی کے 505  اڑان بھرنے سے قبل حادثے سے بال بال بچ گئی۔

تفصیلات کے  مطابق کوئٹہ سے کراچی آنے والی پی آئی اے کی پرواز کا اڑان بھرنے سے قبل رن وے پر ایمرجنسی دروازہ کھل گیا۔جس پر مسافروں  نے شور مچا دیا۔  طیارے کے کپتان نے مسافروں کی چیخ و پکار کے بعد جہاز کو رن وے پر ہی روک لیا۔بعدازاں طیارے سے مسافروں کو اتار کر آدھے گھنٹے تک رن وے پر کھڑا رکھا گیا بعد میں لاؤنج لے جایا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ مسافروں کو دو گھنٹے انتظار کرانے کے بعد پرواز پی کے 505 منسوخ کردی گئی۔

ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ اے ٹی آر طیارے کے ایمرجنسی گیٹ میں خرابی پیدا ہوئی تھی جس کی وجہ سے دروازہ صحیح سے بند نہیں ہوسکا تھا، دروازے کو تبدیل کیا جائے گا۔ترجمان کا کہنا ہے کہ اے ٹی آر طیارے کو کوئٹہ ایئرپورٹ پر گراؤنڈ کردیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں نوابشاہ کے قریب پی آئی اے کا طیارہ پی کے 306 آسمانی بجلی کی زد میں آگیا تھا، کپتان نے کمال مہارت سے طیارے کو باحفاظت لاہور ایئرپورٹ پر اتار لیا تھا۔ترجمان پی آئی اے کا کہنا تھا کہ کپتان کو محسوس ہوا کہ دائیں پر کی جانب بجلی گری ہے، طیارے کے لاہور ایئرپورٹ پر لینڈ کرنے کے بعد انجینئرز نے معائنہ کیا تو طیارے پر بجلی گرنے کے آثار نظر نہیں آئے تھے۔