کراچی میں بلدیاتی انتخابات آئین وقانون کے مطابق ہوئے، شرجیل میمن کا سعد رفیق کو جواب

Jun 25, 2026 | 21:00:PM
کراچی میں بلدیاتی انتخابات آئین وقانون کے مطابق ہوئے، شرجیل میمن کا سعد رفیق کو جواب
کیپشن: شرجیل میمن، فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک)خواجہ سعد رفیق کے بیان پر سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا ردعمل آگیا۔

شرجیل میمن نے جواب میں کہا کہ خواجہ سعد رفیق صاحب کو مشورہ ہے پہلے پنجاب میں بلدیاتی انتخاب کرائیں، پنجاب کے عوام کو ان کاحق دیں پھر دوسرے صوبوں کے جمہوری نظام پر لیکچر دیں۔

شرجیل میمن نے کہا کہ کراچی کے بلدیاتی نظام پر سوال اٹھانے سے پہلے پنجاب میں بلدیاتی انتخاب نہ کرانے کی وجہ بتائیں، تعجب ہے پنجاب میں بلدیاتی انتخاب سےگریزاں ن لیگ کراچی کے بلدیاتی نظام پر تنقید کرتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات واقعی جمہوریت کی بنیادہیں تو پھر پنجاب کے عوام کو بھی انکا آئینی حق دینا چاہیے کراچی میں بلدیاتی انتخابات آئین وقانون کے مطابق ہوئے، کراچی میں عوام نے اپنے نمائندے منتخب کیے اور جمہوری عمل مکمل ہوا۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ سعد رفیق کو عوام کے فیصلے پر اعتراض کے بجائے جمہوری روایات کا احترام کرنا چاہیے پیپلز پارٹی جمہوری اداروں، بااختیار بلدیاتی نظام اور عوامی مینڈیٹ پر یقین رکھتی ہے، دہرے معیار کی سیاست عوام کے سامنے زیادہ دیر نہیں چل سکتی۔

 یہ بھی پڑھیں:آزادکشمیر انتخابات!ن لیگ نے مزید 5امیدوار میدان میں اتار دیئے
 
 

دیگر کیٹیگریز: پاکستان - سندھ
ٹیگز: