حج 2027 کی آن لائن رجسٹریشن ،دلچسپ اعدادوشمار سامنے آگئے
Stay tuned with 24 News HD Android App
( عثمان خان)حج 2027 کے لیے گھر بیٹھے آن لائن رجسٹریشن کا عمل بلا تعطل جاری ہے۔
ابتدائی تین دنوں کے دوران رجسٹرڈ عازمین کی تعداد 80 ہزار سے تجاوز کر گئی جن میں 47 ہزار مرد اور 33 ہزار خواتین شامل ہیں۔
نیشنل آئی ٹی بورڈ کے تیار کردہ حج منیجمنٹ سسٹم پرپہلے تین دن میں رجسٹرڈ عازمین کی تعداد 80 ہزار سے تجاوز کر گئی۔
کراچی سے روانگی کے خواہشمند سر فہرست، لاہور اور اسلام آباد دوسرے اور تیسرے نمبر پرہیں۔
رجسٹرڈ عازمینِ حج میں غالب اکثریت کی عمر 25 سے 50 سال کے درمیان ہونا خوش آئند ہے،رجسٹرڈ عازمین میں 1 ہزار پی ایچ ڈی، 17 ہزار ماسٹرز، 21 ہزار بیچلرز اور 12 ہزار ایف اے تعلیم کے حامل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ایلون مسک کھرب پتیوں کی فہرست سے باہر ہوگئے
نیشنل آئی ٹی بورڈ کی مدد سے حج آپریشن پیپر لیس اور اینڈ ٹو اینڈ ڈیجیٹائزکیاگیاہے ،حج 2027 کی لازمی رجسٹریشن ڈرائیو سرکاری تعطیلات کے دوران بھی جاری رہے گی۔
اخراجات اور دیگر تفصیلات دوسرے مرحلے میں جاری کی جائیں گی۔