معروف سیاسی شخصیت ہزاروں ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شامل

Jun 25, 2026 | 14:38:PM
معروف سیاسی شخصیت ہزاروں ساتھیوں سمیت مسلم لیگ ن میں شامل
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( حاشر وڑائچ)وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر، گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام سے سابق ممبر قانون ساز اسمبلی آزاد جموں و کشمیر چوہدری شہزاد نے اسلام آباد میں اِن کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔

اس موقع پر چوہدری شہزاد نے اپنے خاندان اور ہزاروں ساتھیوں سمیت پاکستان مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کا اعلان کیا۔ ممبر قومی اسمبلی ملک ابرار اور ممبر صوبائی اسمبلی خیبر پختونخوا شاہ جہاں یوسف بھی اس موقع پر موجود تھے۔

وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے چوہدری شہزاد کو پارٹی مفلر اور کیپ پہنائی، مسلم لیگ (ن) میں شمولیت پر مبارکباد دی اور انہیں خوش آمدید کہا۔

یہ بھی پڑھیں:تارک مہتا کا الٹا چشمہ کے  معروف اداکار چل بسے

چوہدری شہزاد نے اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ قائد محمد نواز شریف، وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف، انجینئر امیر مقام اور کشمیری مسلم لیگی قیادت کی رہنمائی میں پارٹی کے ویژن کو آگے بڑھانے اور عوامی خدمت کے لیے بھرپور کردار ادا کریں گے۔