مینگورہ میں  زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراس

Jun 25, 2025 | 11:10:AM
مینگورہ میں  زلزلے کے جھٹکے، شہریوں میں خوف و ہراس
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( ویب ڈیسک )سوات  کے مینگورہ اور اس کے گردونواح میں آج زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.6 ریکارڈ کی گئی، جب کہ اس کی زیر زمین گہرائی 51 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز افغانستان کے کوہ ہندوکش ریجن میں واقع تھا۔

 یہ بھی پڑ ھیں:ڈالر ہی ڈالر ، ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کو بڑی خوشخبری سنا دی

زلزلے کے جھٹکوں کے نتیجے میں ابتدائی طور پر کسی جانی یا مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، تاہم جھٹکوں کے باعث لوگ گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرتے رہے۔