ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے 35 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: گوگل
Stay tuned with 24 News HD Android App
(24 نیوز )ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی ) نے پاکستان کیلئے 35 کروڑ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔
اے ڈی بی اعلامیے کے مطابق یہ فنڈز خواتین کی مالی رسائی بہتر بنانے کے لیے خرچ کیے جائیں گے، یہ فنڈز خواتین کی مالی رسائی بہتر بنانے کے لیے خرچ کیے جائیں گے۔
ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق 35 کروڑ ڈالر قرض جبکہ 5 کروڑ ڈالر کی مزید مالی معاونت شامل ہے۔ قرضے خواتین کی کاروباری سرگرمیوں کوفروغ دینے کیلئے استعمال کیے جائیں گے۔
یہ بھی پڑھیں:یو اے ای کیلئے ویزے کی شرط ختم، پاکستانیوں کیلئے اہم خبر آگئی ۔۔۔
پروگرام کے ذریعے خواتین کو کاروبار، روزگار سمیت دیگر معاشی مواقع فراہم کیے جائیں گے۔ کریڈٹ سہولیات اور ضمانتوں کی مدد سےخواتین کی مالی رسائی کو بہتر بنائیں گے۔