گرمی کی شدت سے تنگ شہریوں کا لیسکو نے جینا محال کر دیا

Jun 25, 2023 | 11:09:AM
Heat, intensity, tightness, citizens, LESCO, impossible to live, 24 News
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(زین مدنی )گرمی کی شدت سے تنگ شہریوں کا لیسکو نے جینا محال کر دیا، بھوگیوال کے علاقہ میں 22گھنٹوں سے بجلی بند۔
 تفصیلات کے مطابق لاہور کے علاقے بھوگیوال میں کل دوپہر 3 بجے سے بجلی بند ہے جو لیسکو عملہ تاحال بحال نہیں کر سکا، بجلی کی طویل بندش کے باعث مکینوں کو مشکلات کا سامنا ہے، بجلی کی عدم فراہمی کے خلاف علاقہ مکینوں نے احتجاج کرتے ہوئے بھوگیوال روڈ بلاک کر دی۔

 لیسکو کیخلاف نعرے بازی کرتے ہوئے مظاہرین کا کہنا تھا کہ بجلی کی لوڈشیڈنگ نے جینا محال کر دیا ہے، رات سے بجلی کی بندش سے نظام زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا،متعدد بار متعلقہ حکام کو درخواست دی لیکن شنوائی نہ ہو سکی، مظاہرین کا لیسکو حکام سے فوری نوٹس لیتے ہوئے بجلی بحالی کا مطالبہ۔

یہ بھی پڑھیں:گرمی کے ستائے شہریوں کیلئے خوشخبری

 دوسری جانب امین پارک ٹومالی پورہ بند روڈ پر 10گھنٹے سے بجلی کی فراہمی معطل ہے، اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ واپڈا دفاتر والوں نے فون تک سننا چھوڑ دئیے ، گرمی سے شہریوں کا برا حال ،بجلی کی معطلی کی وجہ سے پانی کی بھی شدید قلت ہو چکی۔