مبارک ہو۔پاکستان ایمازون کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آ گیا

Jun 25, 2022 | 19:31:PM
مبارک ہو۔پاکستان ایمازون کی فہرست میں تیسرے نمبر پر آ گیا
کیپشن: ایما زون فائل فوٹو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)ایک سال کے قلیل عرصے میں پاکستان ایمازون کی سیلرز( فروخت کنندگان) فہرست میں تیسرے نمبر پر آگیا ۔

مارکیٹ پلیس پلس کی ریسرچ کے مطابق صرف ایک سال پہلے مئی 2021 میں پاکستان سمیت 85ممالک کو ایمازون مارکیٹ پلیس پر فروخت کے لیے رجسٹر کیا گیا تھا۔ریسرچ کے مطابق  پاکستان اس وقت نئے فروخت کنندگان کی فہرست میں تیسرے نمبر پر ہے ۔پہلے نمبر پر امریکا اور دوسرے پر چین براجمان ہیں ۔

یہ بھی پڑھیں:پاک سوزوکی موٹرکمپنی کامقبول ترین گاڑی بند کرنیکافیصلہ

اگرچہ ایمازون مارکیٹ پلیس پر بھارت، ویت نام، برطانیہ یا کینیڈا سے زیادہ پاکستانی فروخت کنندگان ہیں، تاہم اب بھی ہزاروں کی تعداد میں فروخت کنندگان ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی اداکارہ کا پسوڑی گانے پر ڈانس۔ سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی

مارکیٹ پلیس پلس کے مطابق پاکستانی فروخت کنندگان ملک کی برآمدات میں 23 ارب ڈالر کا حصہ ڈالتے ہیں، جن میں سب سے اہم ٹیکسٹائل کی صنعت ہے۔

Just IN :— Pakistan has become third biggest growing market on Amazon's global seller marketplace.