بھارتی اداکارہ کا پسوڑی گانے پر ڈانس۔ سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی

Jun 25, 2022 | 15:53:PM
کوک سٹوڈیو کےگانے پربھارتی اداکارہ کا ڈانس۔ سوشل میڈیا پر دھوم مچ گئی
کیپشن: بھارتی ادکارہ راکل پریت
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستانی کوک سٹوڈیو سیزن ۱۴ کے گانے پسوڑی پربھارتی اداکارہ راکل پریت سنگھ  کے ڈانس کی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر  دھوم مچا دی۔

بھارتی  اداکارہ راکل پریت سنگھ نےمیڈیا سے شیئر کی گئی ویڈیو میں سیاہ رنگ کا روایتی لباس پہنا ہے جس میں انہوں نے اپنے ڈانس کے ہنر کو دیکھا یا ہے ۔

اداکارہ نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا ہے کہ میرا موجودہ محسوس کردہ پسندیدہ گانا اور بہترین کیلئے شکریہ۔

اس ویڈیو کے وائرل ہوتے ہی مداحوں کوان خوبصورت اداکارہ کے معصوم ڈانس سٹیپس نے بہت مسحور کیا۔

ایک مداح نے تبصرہ کیا کہا، "اوہ، یہ بہت خوبصورت ہے۔ ایک اور مداح نے کہا کہ" کارکردگی شاندار ہے ۔"جبکہ ادکارہ کے بوائے فرین جیکی بھگنانی نے بھی اس ویڈیو پر ر دعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ، "کیا آپ مجھے بھی سکھا سکتے ہیں"۔

View this post on Instagram

A post shared by Rakul Singh (@rakulpreet)

 یاد رہے کہ گزشتہ 4 ماہ میں کوک اسٹوڈیو، سیزن 14 کے گانے پسوڑی کو 191.7 ملین سے زائد بار دیکھا جا چکا ہے جبکہ 3.8 ملین افراد نے اس گانے کو پسندیدگی کا سرٹیفکیٹ بھی دیا ہے۔ گانے کے بول علی سیٹھی اور فضل عباس نے لکھے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اب تنخواہ پر کتنا ٹیکس کٹے گا؟بڑی خبر آ گئی

واضح رہے کہ بھارتی ادکارہ راکل پریت سمیت ۳۴ اداکاروں نے مقبول پاکستانی معروف گانے پسوڑی پر اپنے ڈانس کی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بادلوں نے رخ بدل لیا۔ گرمی پڑھے گی یاہونگی بارشیں؟