صدر علوی اپنے آئینی منصب کا غیر ضروری فائدہ اٹھا رہے ہیں: شیری رحمان

Jun 25, 2022 | 16:15:PM
صدر علوی اپنے آئینی منصب کا غیر ضروری فائدہ اٹھا رہے ہیں: شیری رحمان
کیپشن: شیری رحمن(فائل فوٹو)
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)  پیپلز پارٹی  کی سینئر رہنما  شیری رحمن نے کہا ہے کہ صدر علوی کی جانب سے ایک کے بعد دوسرا ترمینی بل دستخط کے بغیر اعتراضات کے ساتھ واپس کرنا افسوسناک عمل ہے، بحیثیت رکن پارلیمنٹ مجھے صدر علوی کے جانبدار رویے پر گہری تشویش ہے۔

تفصیلات کے مطابق شیری رحمان نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ پی ٹی آئی کے سیاسی مقاصد کے لئے صدر علوی اپنے آئینی منصب کا غیر ضروری فائدہ اٹھا رہے ہیں، عمران خان کے دور میں انہوں نے ایوان صدر کو آرڈیننس فیکٹری بنا رکھا تھا، اب صدر علوی پارلیمنٹ سے منظور شدہ قانون پر بھی ذاتی اعتراضات لگا کر واپس بھیج دیتے ہیں۔

شیری رحمان کا کہنا تھا کہ عمران خان کے کہنے پر غیر جمہوری طور پر صدارتی آرڈیننس جاری کرنے اور اسمبلی تحلیل کرنے وقت کیا صدر علوی اللہ کو جوابدہ نہیں تھے؟، صدر علوی کو آئینی اور پارلیمانی معاملات میں رکاوٹ نہیں بننا چاہئے۔

انہوں نے مزید کہا عارف علوی ملک کے نہیں عمران خان کے صدر بنے ہوئے ہیں، عمران خان کو خوشنودی کے لئے وہ پارلیمنٹ سے منظور شدہ بلز واپس کر دیتے ہیں، ترمیمی بلز پر دستخط کے وقت صدر علوی کہتے ہیں وہ اللہ تعالی کے سامنے جوابدہ ہیں۔