عائشہ عمر اور احسن خان کی ویڈیو وائرل

Jun 25, 2022 | 11:55:AM
فائل فوٹو
کیپشن: عائشہ عمر اور احسن خان کی ویڈیو وائرل
سورس: Instagram
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک )پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکار ہ عائشہ عمر نے اپنی نئی فلم ’رہبرا‘ کی شوٹنگ کے پس پردہ ریکارڈ کیا گیا ایک مختصر کلپ مداحوں کے ساتھ سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر شئیر کردیاجو چند ہی لمحوں میں وائرل ہوگیا۔

 تفصیلات کے مطابق  سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے اس کلپ میں اداکارہ عائشہ عمر اور اداکار احسن خان گھڑ سواری کرتے نظر آرہے ہیں۔ انہوں نے کلپ کے کیپشن میں فلم کی عکس بندی کے دوران پیش آنے والی مشکلات کے حوالے سے اپنا تجربہ بیان کرتے ہوئے بتایا کہ اداکاری صرف گلیمر اور تفریح کا نام نہیں ہے بلکہ سخت محنت اور جدوجہد بھی کرنا پڑتی ہے۔

View this post on Instagram

A post shared by Ayesha Omar (@ayesha.m.omar)

انہوں نے بتایا کہ یہ کلپ جنوری 2020 میں صبح 7 بجے قصور کی سخت سردی اور ہلکی بارش کے دوران فلمایا گیا۔ 

 اس کے علاوہ انہوں نے بتایا کہ رومینس اور ایکشن سے بھرپور فلم میں وہ پنجابی لڑکی کا کردار نبھا رہی ہیں جس کے لیے پنجابی لہجے کو طویل عرصے تک اختیار کرنا پڑا۔

واضح رہے فلم رہبرا گزشتہ روز سنیما گھروں کی زینت بنی، اس فلم کی شوٹنگ پاکستان کے تقریبا چاروں صوبوں میں کی گئی ہے، فلم کی ہدایات کاری امین اقبال اور پیشکش سارا افضل کی ہے۔ 

ٹیگز: