سلمان خان کیخلاف ٹوئٹ پر راکھی ساونت کی کمال آر خان پر شدید تنقید, کھری کھری سنا دیں

Jun 25, 2021 | 18:57:PM
سلمان خان کیخلاف ٹوئٹ پر راکھی ساونت کی کمال آر خان پر شدید تنقید, کھری کھری سنا دیں
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ راکھی ساونت سلومیاں کے خلاف ٹوئٹ کرنے اور ان کی فلموں پر تنقید کرنے کیلئے بھارتی فلموں کے تجزیہ نگار کمال آر خان المعروف کے آر کے پر برس پڑیں اور کھری کھری سنا دیں۔
کمال آر خان نے سلومیاں کی عید الفطر کے موقع پر ریلیز ہونے والی فلم ”رادھے؛ یور موسٹ وانٹڈ بھائی“ کا ریویو کیا تھا جس میں انہوں نے سلمان خان اور ان کی فلم پرتنقید کرتے ہوئے ان کے خلاف سخت زبان استعمال کی تھی اور ان کی ذات کو بھی تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

کے آر کے نے نہ صرف سلمان خان کے خلاف ویڈیو بنائی تھی بلکہ بالی ووڈ کے دبنگ اداکار کی ساکھ کو داغدار کرنے کیلئے کے آر کے کی متعدد ٹوئٹس اور ویڈیوز بھی سامنے آئی تھیں۔ اس کے علاوہ کے آر کے نے سلمان خان کی فائونڈیشن ”بینگ ہیومن“ کو فراڈ قرار دیا تھا۔

حال ہی میں راکھی ساونت نے کے آر کے کو سلمان خان کے خلاف ٹوئٹ اور ان پر تنقید کرنے کیلئے شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ایک بھارتی ویب سائٹ سے بات کرتے ہوئے راکھی ساونت نے کہا کہ سلمان خان میرے لیے گاڈ فادر کی طرح ہیں۔ انہوں نے مشکل وقت میں میری مدد کی اور میری ماں کا علاج کرایا جو کہ کافی مہنگا تھا اور علاج کا سارا خرچہ بھی سلمان خان نے ہی اٹھایا۔
راکھی ساونت سے جب سلمان خان اور کے آرکے تنازع کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے انتہائی غصے میں کے آر کے کو جھوٹا قراردیا اور کہا کے آر کے لوگوں پر صرف تنقید کرتا ہے اس کے اندر شیطان رہتا ہے۔ کے آر کے اپنے بارے میں بھی لوگوں سے جھوٹ بولتا ہے۔

راکھی ساونت نے تمام لوگوں سے درخواست کی کہ کے آر کے سلمان خان کے بارے میں جو بھی جھوٹ بولتا ہے اس پر یقین نہ کریں۔ کیونکہ وہ خود تو فلم نہیں بنا سکتا اور جب دوسرے لوگ پیسے لگا کر اور محنت سے فلم بناتے ہیں تو وہ ان کی فلم کے بارے میں برا بولتا ہے اور یہ بات بہت غلط ہے۔
راکھی ساونت نے کہا سلمان خان کی فاؤنڈیشن غریبوں کی بہت مدد کرتی ہے۔ نجانے اس فاو¿نڈیشن نے کتنی غریب لڑکیوں کی شادیاں کروائی ہیں اور کووڈ بحران میں سلمان خان نے کیمرہ مین، سپاٹ بوائے سمیت تمام لوگوں کی بے حد مدد کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بگ باس فیم بھارتی اداکارہ کیوں گرفتار ہوئی۔۔۔؟