مغربی کنارے کے گاؤں میں چار فلسطینیوں کے قتل کے بعد آج یہودی آبادگاروں کی نام نہاد "ہائیکنگ"

Jul 25, 2026 | 21:07:PM
مغربی کنارے کے گاؤں میں چار فلسطینیوں کے قتل کے بعد آج یہودی آبادگاروں کی نام نہاد
کیپشن: تال گاؤں کی سڑک پر یہودی آبادکار پیدل چلتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ اس گاؤں میں چار فلسطینیوں اور دو آبادکاروں کے قتل کے ای ک روز بعد یہ نام نہاد ہائیک کشیدگی میں اضافہ کا سبب بنی، یہ سب اس وقت ہوا جب اسرائیل کی فورس اس گاؤں میں متعدد افراد کو گرفتار کر چکی تھی اور سای کے لگ بھگ فلسطینیوں سے پوچھ گچھ کر رہی تھی۔
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) فلسطین میں مغربی کنارے کے ایک گاؤں میں یہودی آبادکاروں اور فلسطینیوں کے درمیان شدید خونریز جھڑپ کے بعد مزید  کشیدگی کو ہوا دینے والے واقعات ہو رہے ہیں۔ تقریباً 20 آباد کار مغربی کنارے کے اس گاؤں میں غیر مجاز 'ہائیک' کے لیے داخل ہوئے،  یہ وہی گاؤں (قصبہ) ہے جہاں کل جمعہ کے روز  ہلاکت خیز جھڑپ ہوئی تھی۔

اسرائیل کے آرمی ریڈیو کی ایک رپورٹ کے مطابق، تقریباً 20 انتہاپسند آباد کار آج  ہفتہ کے روز دن کے اوائل میں نابلس کے جنوب میں واقع فلسطینی گاؤں ٹیل میں "ہائیک" کی آڑ میں داخل ہوئے۔ 

یہ نام نہاد "ہائیک"، جو کہ  آئی ڈی ایف کا کہنا ہے کہ اس کے علم میں لائے بغیر کی گئی،  جمعے کو اسی گاؤں میں اسی طرح کے ایک واقعے کے بعد ہوئی جس کے نتیجہ میں ایک مہلک تصادم ہوا جس میں دو اسرائیلی اور چار فلسطینی مارے گئے۔

یہ بھی پڑھیئے:  تھنڈر سٹارم کہاں کہاں آئے گاِ موسلا دھا ر بارش کہاں؟ آج رات اور کل کیلئے فورکاسٹ 

رپورٹ کے مطابق فلسطینیوں کے گاؤں  ٹیل میں آج  آباد کاروں کی دراندازی کے نتیجے میں کوئی جھڑپ نہیں ہوئی۔

رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ یہ واقعہ (نام نہاد ہائیک) ابھی جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیئے:   فلسطین کے مغربی کنارے میں یہودی آبادکاروں کی مزید اشتعال انگیزی، راتوں رات چار غیر قانونی چوکیاں کھڑی کر لیں 

یہ بھی پڑھیئے: مغربی کنارے کے گاؤں میں چار فلطینیوں کے قتل کے بعد باقی مکینوں کی شامت، اسرائیلی فوج نے ایک رات میں  70 گرفتار کئے