جم کیری کو سپر سٹار بنانیوالے مشہور ڈائریکٹر چک رسل چل بسے

Jul 25, 2026 | 15:19:PM
جم کیری کو سپر سٹار بنانیوالے مشہور ڈائریکٹر چک رسل چل بسے
کیپشن: فائل فوٹو
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(24 نیوز)ہالی ووڈ کی مشہور فلم ’دی ماسک‘ کے ڈائرکٹر چک رسل 74 برس کی عمر میں چل بسے۔

چک رسل کی اہلیہ اور اداکارہ انیا زینے نے ان کے انتقال کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ان کا انتقال امریکی ریاست کیلیفورنیا کے شہر سین ڈیاگو کے قریب واقع اپنے گھر میں اچانک ہوا مگر تاحال موت کی وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق بے ہوش شخص کی اطلاع پر مقامی فائر سروس اہلکار ان کی رہائش گاہ پہنچے اور ان کے اہلِ خانہ مزید تفصیلات جاننے کے لیے کیلیفورنیا روانہ ہوئے۔

مزید پڑھیں:انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کا انفانٹینو کیخلاف شکایت پر تحقیقات سے انکار 

چک رسل نے ہالی ووڈ میں چار دہائیوں پر محیط کیرئر کے دوران کئی یادگار فلمیں تخلیق کیں۔

انہیں 1994 کی سپر ہٹ فلم ’دی ماسک‘ کے لیے خاص طور پر یاد کیا جاتا ہے، جس نے جم کیری کو عالمی شہرت دلائی۔ 

چک رسل اپنے پیچھے اہلیہ، تین بچوں اور ایک بہن کو سوگوار چھوڑ گئے ہیں۔